27 دسمبر، 2021، 7:02 PM

ویانا میں ایران کے اعلی مذاکراتکار کی انریکا مورا سے ملاقات اور گفتگو

ویانا میں ایران کے اعلی مذاکراتکار کی انریکا مورا سے ملاقات اور گفتگو

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات علی باقری کنی نے انریکا مورا سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات علی باقری کنی نے انریکا مورا سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور ان کے ہمراہ وفد آج ویانا پہنچ گئے تاکہ ایران کے خلاف  امریکہ اور مغربی ممالک کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت دوبارہ شروع کی جا سکے۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھی آج صبح ویانا مذاکرات کے حوالے سے کہا تھا کہ ویانا میں  آج سے ہمارے مذاکرات کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔ ہمارے ایجنڈے میں شامل موضوعات میں سے ایک ضمانت اور تصدیق کا مسئلہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آج ہمارے پاس مذاکرات کی میز پر ایک مشترکہ اور قابل قبول دستاویز موجود ہے، اور ہم اسے 1 دسمبر اور 15 دسمبر کی دستاویزات کہتے ہیں، جو ایٹمی معاملے اور پابندیوں کے معاملے پر ہیں۔ یعنی ہم نے جون 2021 کی دستاویز کو چھوڑ دیا اور ایک نئی اور مشترکہ دستاویز تک پہنچ گئے ہیں۔

News ID 1909294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha